ہم کبھی شہرِ محبت جو بسانے لگ جائیں | بہترین اردو غزل | بیدل
اداس کر دینے والی خوبصورت اردو شاعری |
آج کی اس ویڈیو میں ہم آپ کے لیے اردو ادب کی ایک انتہائی خوبصورت اور دل کو چھو لینے والی غزل لے کر آئے ہیں۔ یہ غزل انسانی جذبات، تنہائی اور محبت کے شہر میں آنے والے طوفانوں کی عکاسی کرتی ہے۔
غزل کے اشعار:
ہم کبھی شہرِ محبت جو بسانے لگ جائیں
کبھی طوفان کبھی زلزلے آنے لگ جائیں
کبھی اک لمحہ فرصت جو میسر آ جائے
میری سوچیں مجھے سولی پہ چڑھانے لگ جائیں
آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھیں تجھے دن میں ہم لوگ
شب کو کاغذ پہ تیرا چہرہ بنانے لگ جائیں
ہم لکھاری بھی عجب ہیں کہ بیاضِ دل پر
خود ہی اک نام لکھیں خود ہی مٹانے لگ جائیں
گھر میں بیٹھوں تو اندھیرے مجھے نوچیں بیدلؔ
باہر آؤں تو اجالے مجھے کھانے لگ جائیں
اگر آپ کو یہ شاعری پسند آئی ہو تو ویڈیو کو لائیک کریں، اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں اور مزید ایسی ویڈیوز کے لیے ہمارے چینل کو سبسکرائب کرنا نہ بھولیں۔
#UrduPoetry #UrduGhazal #Shayeri #Bedal #SadPoetry #UrduLiterature #PoetryStatus #UrduAdab #اردو_شاعری #غزل #اردو_ادب #شاعری
Urdu Poetry, Best Urdu Ghazal, Heart Touching Shayari, Bedal Poetry, Deep Urdu Lines, Poetry for WhatsApp Status.
0 Comments